khola Khalid novels

Hi, Bookworms & Novel lovers! We are here to provide you with a healthy & balanced entertaining content under the mindful purpose of proliferating positivity & making this world a better place to live.

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

#صلاۃ_التسبیح (ایک شاندار عبادت)


آپ صلی الله علیه و سلم نے اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنه سے ایک روز ارشاد فرمایا: اے میرے پیارے چچا۔ کیا میں آپ کو ایک تحفہ نہ دوں؟ (تین مرتبہ الفاظ بدل بدل کر یہی مفہوم دہرایا۔ کیا میں آپ کو ایسے چیز نہ بتاؤں جسے اگر آپ کر لیں تو اللہ آپ کے دس قسم کے گناہ معاف کر دے گا۔ 

1)اگلے گناہ 2) پچھلے گناہ 3)پرانے گناہ 4) نئے گناہ 5) غلطی سے کئے ہوئے گناہ 6) جان کر کئے ہوئے گناہ 7) چھپ کر کئے گناہ 8) کھلم کھلا کئے گناہ 9) چھوٹے گناہ 10) بڑے گناہ 

پھر آگے حدیث میں حضور اکرم ﷺ نے صلاۃ التسبیح کا طریقہ بیان فرمایا پھر اسکے بعد نصیحت فرمائی کہ اگر آپ اسے روزانہ پڑھ سکیں تو ضرور پڑھیں۔ ورنہ ہر جمعے کے جمعے پڑھیں۔ ورنہ ہر مہینے ایک مرتبہ پڑھیں۔ (یہ بھی نہ ہو سکے تو کم از کم) ہر سال میں ایک دفعہ ضرور پڑھیں۔ اور اگر ہر سال بھی نہ پڑھ سکیں تو عمر بھر میں ایک مرتبہ تو ضرور ہی پڑھ لیجئے گا۔ 

(رواہ ابو داؤد حدیث نمبر: 1297) 

علماء حدیث کے مطابق صلاۃ التسبیح کے بارے میں یہ سب سے بہتر اور مضبوط حدیث ہے۔ (یعنی جسکی سند مضبوط ہے) 

تو دیکھیں ابھی ہم رمضان کے بہترین ایام میں داخل ہو چکے ہیں۔ آخر کی 8 یا 9 راتیں بچی ہیں ہمارے پاس (رمضان تیس کا ہو یا انتیس کا اسی حساب سے) 

تو کوشش کریں روزانہ یہ نماز ضرور پڑھیں۔ روز نہیں پڑھ سکتے تو طاق راتوں میں تو لازمی لازمی ادا کریں۔ یہ راتیں ویسے بھی عبادت کی ہیں۔ ایک مرتبہ اس نماز کا طریقہ اچھے سے سمجھ لیں پھر اسے ادا کریں۔ پچیس سے پینتالیس منٹ لگتے ہیں اسے ادا کرنے میں اور بہت لطف آتا ہے اگر آپ الله کو اپنے سامنے جان کر اسکی تسبیح کرنے کی لذت محسوس کرتے ہوئے پڑھیں۔ 

تو اب سے لازمی اسے اپنا معمول بنائیں اور کوشش کریں رمضان کے علاؤہ بھی سال بھر میں آپ صلی الله علیه و سلم کی وصیت کی مطابق کم از کم ہم ہر مہینے ضرور ایک مرتبہ یہ پڑھ لیں۔ ورنہ ہر دو مہینے میں ایک بار پڑھ لیں۔ لیکن بس اسے اپنے معمول میں لائیں۔ 

اسکے علاؤہ طاق راتوں میں دو رکعت صلاۃ التوبہ مغفرت کیلئے 

دو رکعت صلاۃ الشکر خود کو حاصل تمام ظاہری و باطنی نعمتوں کیلئے 

صلاۃ الحاجت اپنی تمام پریشانیوں کیلئے اور دو رکعت پوری امت مسلمہ کیلئے ضرور پڑھیں۔ 

سلف صالحین کا تین کاموں کا معلوم تھا ان راتوں میں۔ 

-ذکر اللہ 

-تلاوت قرآن۔ 

-نوافل 

تو صلاۃ التسبیح تو پوری ہی الله کا ذکر ہے اور ساتھ میں نفل بھی۔ لیکن کوشش کریں اسکے علاؤہ بھی ایک تسبیح نماز کے علاؤہ بھی تیسرا کلمہ پڑھ لیں ذکر کیلئے۔ 

دوسرے شب قدر کی دعا کا خصوصی اہتمام کریں اور ایک تسبیح لازمی پڑھیں ان راتوں میں اس دعا کی۔ (اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی) 

اور ایک تسبیح جہنم سے آزادی کی دعا کی بھی پڑھئے۔ نہیں پڑھئے نہیں بلکہ مانگیے! (اللھم اَجِرْنِی مِنَ النَّارِ) 

اور تلاوت قرآن پاک زیادہ کریں۔ 

نیند کی قربانی دے دیں۔ یہ مبارک راتیں ہر سال ہر کسی کو نہیں ملتیں۔ پچھلے سال کتنے ہی ایسے لوگ تھے جو ہمارے بیچ تھے اس سال نہیں ہیں۔ لہذا سستی نہ کیجئے۔ ترتیب بنا لیجئے۔ یہ وقت قرآن کا۔ پھر طبیعت میں سستی آنے لگے تو قرآن چھوڑ کر ذکر شروع کر دیا اس سے بھی دل میں سستی غفلت آنے لگے تو نماز کیلئے کھڑے ہو جائیں یعنی عبادت کی نوعیت بدلتے رہیں تو اس سے ان شاء الله بہت مدد ملے گی۔ اور بیچ میں کچھ دل بہلانے کیلئے کسی سے بات کرلی پانچ دس منٹ تو وہ بھی ٹھیک ہے لیکن بس کوشش یہ کریں کہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں لگائیں۔ اور اگر ایسے ہی نفس کا غلبہ ہونے لگے تو فضول باتوں فیسبک وغیرہ کے بجائے سو جائیں۔ بس لا یعنی میں نہ لگیں۔

 ہفتہ دس دن کی بات ہے پھر تو جا ہی رہا ہے یہ مہمان۔ لہذا خوب برکات سمیٹ لیجئے۔ اپنے لئے، سب سے کیلئے خوب مغفرت طلب کیجئے۔ آپ صلی الله علیه و سلم نے فرمایا وہ شخص بہت محروم ہے جس نے رمضان پایا اور اپنی مغفرت نہ کرا سکا۔ تو خود کو ان محرومین میں شامل نہ ہونے دیجیے۔ دل میں کسی کے خلاف کوئی کینہ عداوت بھری ہے تو اسے بھی نکال پھینکئے کہ شب قدر میں ہر کلمہ گو کی مغفرت ہو جاتی ہے سوائے انکے جنکے دلوں میں کینہ اور بغض ہو۔ لہذا خوب دل صاف کر لیجئے اور خوب خوب مغفرت مانگیے۔ 

دعاوں میں مجھے بھی یاد رکھیے گا۔ اور پوری امت مسلمہ خصوصا فلسطین و کشمیر اور انڈیا کے مسلمانوں کو۔ وطن عزیز کیلئے بھی خوب دعائیں کریں۔ 

اللہ تعالی ہمیں ان مقدس ساعات کی قدر کرنے والا اور ان سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں لکھ لی عافیت کے ساتھ اور ہمیں شب قدر کی مقبول عبادت نصیب فرمائے، آمین ثم آمین۔ 


صلاۃ التسبیح کا طریقہ نیچے تصویر میں موجود ہے پھر بھی فری موڈ والوں کیلئے لکھ دیتی ہوں۔ 

صلاۃ التسبیح میں تیسرا کلمہ پڑھنا ہوتا ہے۔

(سبحانَ اللہِ و الحمدُ لِلهِ وَ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَ اللهُ اَکبَرُ) 

پہلی رکعت میں ثنا کے بعد: 15 مرتبہ 

سورہ الفاتحہ اور کوئی سی بھی سورۃ پڑھنے کے بعد: 10 مرتبہ 

رکوع میں "سبحان ربی العظیم" کے بعد: دس مرتبہ (رکوع میں جھکے جھکے ہی) 

رکوع سے اٹھ کر "سمع اللہ لمن حمدہ۔۔۔" کے بعد: 10 مرتبہ۔ 

سجدے میں "سبحان ربی الاعلی" کے بعد: 10 مرتبہ 

سجدے سے بیٹھ کر: 10 مرتبہ 

دوسرے سجدے میں پھر "سبحان ربی الاعلی" کے بعد: 10 مرتبہ 

دوسری، تیسری اور چوتھی رکعت میں سجدے سے اٹھنے کے بعد فاتحہ پڑھنے سے پہلے: 15 مرتبہ۔

 (اس طرح ہر رکعت میں 75 بار اور چار رکعات میں ٹوٹل 300 مرتبہ تسبیح ہو جائے گی) 

پھر ہر رکعت پہلی رکعت کی طرح، ٹوٹل چار رکعات پڑھنی ہیں جن میں دوسری رکعت میں سجدوں کے بعد التحیات پڑھنا ہے۔ اور چوتھی رکعت میں التحیات درود وغیرہ سب پڑھ کر پھر سلام پھیر لیں۔ 

(خیال رہے کہ 300 مرتبہ پڑھنا ضروری ہے۔ اگر ایک مرتبہ بھی کم ہوا تو یہ صلاۃ التسبیح نہیں کہلائے گی۔ لہذا اہتمام بھی پڑھیں۔ اور انگلیوں پر گننا جائز نہیں ہے نماز میں۔ لہذا تصور میں گنیں انگلیوں پر۔ لیکن باقاعدہ ہاتھ ہلا کر یا انگلی بند وغیرہ کرنے جیسا کچھ نہیں کرنا۔)

 اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 

~خولہ خالد

April 23 2022 




No comments:

Post a Comment

Bottom Ad [Post Page]