khola Khalid's blog

A space for soul-deep reflections, meaningful reads, and gentle reminders - rooted in faith, thought, and healing.

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

امام شافعی رحمہ اللہ کی اپنے ایک شاگرد کو نصیحت: 

⚜️ اے یونس ہم سینکڑوں مسئلوں پر اتفاق کر رہے ہوتے ہیں اور محض ایک مسئلہ ہم میں اختلاف پیدا کر دیتا ہے؟ 

⚜️ اے یونس! ہر اختلافی موضوع پر دوسرے سے جیتنے کی کوشش نہ کرو۔ کیونکہ بعض اوقات دل جیتنا بحث جیتنے سے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ 

⚜️ اے یونس! وہ پل کبھی نہ توڑنا جنہیں تم نے کبھی قائم کیا تھا اور ان پر سے تمہارا گزر ہوا تھا۔ ہو سکتا ہے تمہیں کسی دن ان کی طرف واپسی کی ضرورت پڑے۔ 

⚜️اے یونس! غلطی کو ناپسند کرو، غلطی کرنے والے کو نہیں! اور اپنے دل کی گہرائیوں سے گناہ سے نفرت کرو۔ لیکن گنہگار کو معاف کر دو اور اس پر رحم کرو۔  

⚜️ بات پر اعتراض بیشک کرو، مگر بات کہنے والے کا احترام کرو۔ کیونکہ ہمارا کام بیماری کا خاتمہ ہے نہ کے بیمار کا! 

یہ تو تھا تصویر میں موجود باتوں کا ترجمہ۔۔۔۔۔۔ لیکن میں یہ سوچ رہی ہوں کہ وہ کیسے شاگرد ہوں گے کہ جن کو انکے استاد نے یہ گراں قدر نصیحتیں فرمائیں! کیسا تعلق ہوگا ان استاد شاگرد کے بیچ کہ انکا استاد انہیں یوں ہر مرتبہ اتنی محبت سے پکار کر، انکی توجہ لے کر انہیں یہ سمجھا رہا ہو گا۔ کیسے پایا ہوگا انہوں نے یہ رتبہ استاد کے دل میں؟! کس قدر خوش نصیب شاگرد تھے اور کیسے مبارک استاد! 

علماء کہتے ہیں اپنے استاد کے سامنے اپنا حال دل رکھ دو۔ میں کہتی ہوں اس سے پہلے استاد کے سامنے اپنی نظر میں اسکا مقام واضح کرنا چاہئے۔ کیونکہ میرا ذاتی تجربہ یہی ہے کہ جب ہمیں وثوق سے پتہ ہو اگلے کہ دل میں ہمارے لئے کیا ہے تو اس سے بات کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ تردد نہیں کرنا پڑتا کہ یہ کہنا ہے وہ نہیں۔ ورنہ تو کہنے اور نا کہنے کے بیچ ہی بہت سی کام کی باتیں رہ جاتی ہیں۔ 

اور یہیں استاد پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اگر خدا نے آپ کو "سننے" کو منصب عطا فرمایا ہے تو دل رکھنا سیکھیں۔ فیصلوں اور حکم لگانے میں جلدی نہ کریں۔ اور جہاں غلط ہوں اسے اچھے سے تسلیم کر لیں۔ تصنع اور بناوٹ کا مظاہرہ نہ کریں۔ یہ شاگردوں کیلئے آپ تک پہنچنا آسان بنا دے گا۔ اور ان کے حالات کی رعایت کرتے ہوئے اخلاص کے ساتھ ان سے وہی کہیں جو انکے لئے نفع بخش ہو۔ 

اور اپنے اساتذہ اور شاگردوں کو دعاوں اور ایصال کے ہدیے پہنچاتے رہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو اہل علم کی قدر کرنے والا بنائے آمین۔ 

-خولہ خالد

30 dec 2022 

Imam shafai ki naseehat 
Ustad ki shagird ko naseehat

No comments:

Post a Comment

Bottom Ad [Post Page]